Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عیسائیوں کو پناہ دینے والے امام مسجد کیلئے امریکی اعزاز

ویب ڈیسک منگل 23 جولائی 2019
عیسائیوں کو پناہ دینے والے امام مسجد کیلئے امریکی اعزاز

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے وسطی نائیجیریا میں حملوں کے دوران 262 عیسائیوں کو اپنے گھر اور مسجد میں پناہ دینے والے 83 سالہ امام کو اعزاز سے نوازا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امام ابوبکر عبداللہ سمیت سوڈان، عراق، برازیل اور قبرص کے 4 مذہبی رہنمائوں کو بین الاقوامی مذہبی آ زادی ایوارڈ 2019 سے نوازا گیا، جو مذہبی آ زادی کے علم برداروں کو دیا جاتا ہے۔

ایوارڈ کے منتظمین نے ایک بیان میں کہا کہ ’امام ابوبکر نے مسلم چرواہوں کے حملوں سے بچنے والے سیکڑوں عیسائیوں کو پناہ دی تھی، جنہوں نے 23 جون 2018 کو برکن لادی کے 10 دیہاتوں میں عیسائی کسانوں کے خلاف حملوں کا آ غاز کیا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کو سزا دباؤپر سنائی‘ویڈیو جاری

بین الاقوامی مذہبی آ زادی کے سفیر سیم برائون بیک نے واشنگٹن میں منعقدہ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جب حملہ آ وروں نے عیسائی پڑوسیوں سے متعلق پوچھا تو انہوں نے انہیں ان کے حوالے کرنے سے انکار کردیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’امام نے عیسائی پڑوسیوں کو پناہ دی، اپنی مسجد اور گھر میں 262 عیسائیوں کو ٹھہرایا اس کے بعد حملہ آوروں کے سامنے ڈٹ گئے اور ان سے عیسائیوں کی جان بخشنے کی درخواست کی، یہاں تک کہ ان کے بدلے اپنی جان لینے کی پیشکش کی‘۔

سیم برائون بیک نے کہا کہ ’ان کے اقدام سچی بہادری، بے غرضی اوربرادرانہ محبت کے گواہ ہیں۔

(545 بار دیکھا گیا)

تبصرے