Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 24  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکا نے ’’کشمیر بم ‘‘گرا دیا،بھارتی میڈیا میں صف ماتم

ویب ڈیسک منگل 23 جولائی 2019
امریکا نے ’’کشمیر بم ‘‘گرا دیا،بھارتی میڈیا میں صف ماتم

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حل کی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق امریکی صدر ، عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کی زبان بولتا رہا۔امریکی صدر نے عمران خان کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بھونڈی پیشکش کی۔ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے پر بات کرکے اشتعال کو ہوادی۔

ٹائمز آف انڈیا نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ٹرمپ کے بیان سے بھارت کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے کیونکہ بھارت کا موقف ہے کہ کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے اور اس میں کسی تیسرے فریق کی جانب سے مداخلت یا ثالثی کا کوئی امکان نہیں ہے ، امریکہ نے افغانستان کے معاملے پر پاکستان کو فوقیت دے کر بھارت کو دھوکہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وائٹ کالر جرائم ختم کریں گے،چیئرمین نیب

دی ہندو نے کہا کہ یہ دو دونوں ملکوں کا باہمی مسئلہ ہے جس پر کسی تیسرے فریقی کی ثالثی قبول نہیں کی جائیگی۔ امریکی صدر مسئلہ کشمیر پر پاکستانی دھنیں گنگنا رہے ہیں۔ایک ٹی وی چینل نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بھارت کو پریشان کر دیا ہے ، امریکہ نے بھارت پر کشمیر بم گرا دیا ہے ، صدر ٹرمپ بازاری شخص ہیں۔

بھارتی صحافی سہاسنی حیدر نے کہا کہ وزارت خارجہ یا قبول کرے کہ وزیراعظم مودی نے ثالثی طلب کی یا کہہ دے کہ ٹرمپ جھوٹے ہیں۔سابق وزیر ششی تھرور نے کہا ٹرمپ کو بالکل نہیں معلوم کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، ٹرمپ نہیں جانتے کہ کشمیرپرتیسرے ملک کی ثالثی کا موقف کیا ہے۔

(591 بار دیکھا گیا)

تبصرے