Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 20  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مریم نواز کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کی تحقیقات

ویب ڈیسک اتوار 21 جولائی 2019
مریم نواز کیخلاف بھی  منی لانڈرنگ کی تحقیقات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔نیب نے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، یوسف عباس اور دیگر کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے

خیال رہے کہ پہلی مرتبہ نیب نے یوسف عباس کو نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیا تھا۔

نیب کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں متعدد کروڑوں روپے کے ٹیلی گرافک منتقلی (ٹی ٹیز) کی نشاندہی کی ہے جو شریف خاندان اور چوہدر ی شوگر ملز کے دیگر مالکان کی جانب سے بھیجی گئی تھیں جن میں مریم نواز بھی شامل ہیں۔اس پیشرفت سے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ نیب مریم نواز کو ایک سوالنامہ بھیجے گا۔

(429 بار دیکھا گیا)

تبصرے