Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بی سی سی آئی نے افغان کرکٹ بورڈ کو اوقات یاد دلادی

ویب ڈیسک هفته 20 جولائی 2019
بی سی سی آئی نے افغان کرکٹ بورڈ کو اوقات یاد دلادی

نئی دہلی …پاکستان میں کرکٹ سیکھ کر بھارت کا دم بھرنے والے افغان کرکٹ بورڈ کو بی سی سی آئی نے اس کی اوقات یاد دلادی۔

افغان ٹیم نے گذشتہ چند برسوں سے بھارت کو ہوم گرائونڈ بنارکھا ہے۔ اس بنا پر بورڈ حکام نے بی سی سی آئی سے درخواست کی کہ اس کے پلیئرز کو بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے تاکہ وہ مسابقتی کرکٹ سے زیادہ بہتر طور سے ہم آہنگ ہوسکیں لیکن یہ درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کتے کے بدلے گھر، پلاٹ اور کارخانہ

عبوری انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغانستان پریمیر لیگ بھارت میں منعقد کرانے کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔ تاہم اس مطالبے پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان ٹیم کے انٹرنیشنل میچز کیلئے بھارت میں ہی متبادل اسٹیڈیمز کا انتظام کیا جائے۔

البتہ افغان پلیئرز کو ٹریننگ کیمپس اور تربیتی پروگرامز میں شرکت کی اجازت دیدی ہے۔

(1989 بار دیکھا گیا)

تبصرے