Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امیزون کے بانی جیف بیزوس امیر ترین شخص

ویب ڈیسک جمعه 19 جولائی 2019
امیزون کے بانی جیف بیزوس امیر ترین شخص

کراچی … اگرچہ مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کا سحر و طلسم اب بھی باقی ہے لیکن یہ جان کر کئی لوگوں کو حیرانی ہوگی کہ دنیا کے امیر ترین لوگوں میں وہ اب دوسرے سے تیسرے نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ پہلا نمبر امیزون کے بانی جیف بیزوس کا برقرار ہے لیکن جس شخص نے بل گیٹس سے ان کی دوسری پوزیشن چھین لی وہ فرانسیسی شہری برنارڈ آ رنو ہیں۔ ممکن ہے کہ آ پ نے ان کا نام شاید نہ سنا ہو لیکن برنارڈ معروف فیشن انڈسٹری لوئی ویٹوں (Louis Vuitton) کے چیئرمین ہیں۔

یہ کمپنی لگڑری آ ئٹمز بناتی ہے اور اس کی مجموعی مالیت 107.6 ارب ڈالرز ہے، گزشتہ سال کمپنی نے اپنے مجموعی اثاثوں میں 39? ارب ڈالرز کا اضافہ کیا تھا۔ بلومبرگ کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کسی بھی شخص کی جانب سے اپنے اثاثوں میں کیا جانے والا یہ سب سے بڑا انفرادی اضافہ ہے۔

بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت اب 107? ارب ڈالرز ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ اگر بل گیٹس نے اپنے اثاثوں کا ایک بہت بڑا حصہ خیراتی سرگرمیوں کیلئے وقف نہ کیا ہوتا تو وہ اب بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف امیر ترین جماعت بن گئی

انہوں نے امدادی ادارے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کو 35? ارب ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔ اسی دوران جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 125 ارب ڈالرز ہے حالانکہ انہوں نے اپنی بیگم کو طلاق کے بعد اپنی دولت میں سے ایک بڑا حصہ ہرجانے کی صورت میں دیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ امیر ترین افراد کی فہرست میں اول نمبر پر ہیں۔

برنارڈ آ رنو اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنے جب انہوں نے فرانس میں آ تشزدگی کی وجہ سے تباہ ہونے والے قدیم ترین چرچ نوٹرے ڈیم کی از سر نو بحالی و تعمیر کیلئے 224? ملین ڈالرز کا عطیہ دیا۔

(103 بار دیکھا گیا)

تبصرے