Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وائی فائی انسانی بیماریاں بڑھانے لگا

قومی نیوز جمعه 19 جولائی 2019
وائی فائی انسانی بیماریاں بڑھانے لگا

کراچی … فائیوجی (5G) ٹیکنالوجی پر شروع ہونے والی بحث نے گھروں میں عام استعمال ہونے والے وائی فائی رائوٹرز کے نقصانات پر لوگوں کو نئے سرے سے توجہ دینے پر مجبور کردیا‘ وائی فائی نیٹ ورک 4G موبائل فون ٹیکنالوجی میں ہونے والی ریڈیو فریکوئنسی سے قریب تر فریکوئنسی استعمال کرتا ہے جبکہ (5G) کی فریکوئنسی اس سے بہت زیادہ پاور فل ہوگی تاہم فائیو جی کے ٹاورز اس طرح گلی محلوں میں موجود ہوں گے جس طرح نجی وائی فائی نیٹ ورک کے ہوتے ہیں

لہٰذا وائی فائی سے ہونے والے نقصانات کی روشنی میں فائیو جی (5G) کے گھمبیر مسئلے کو سمجھا جاسکتا ہے‘ 23 سائنسی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ وائی فائی نیٹ ورک انسانوں کو وقت سے پہلے بڑھاپے‘ بے اولادی‘ ڈی این اے کی تباہی‘ کیلشیم اوور لوڈ (جو دل کے مرض کا سبب بنتا ہے) سمیت 7 بیماریوں کا تحفہ دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شعیب اختر کے بیان پر آفریدی کھل اٹھے

بچوں کی دماغی صحت کے لئے وائی فائی کو سنگین خطرہ قرار دیا گیاہے‘ وائی فائی بغیر لائسنس استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ہمارے ارد گرد ہر جگہ موجود ہے۔ماہرین کے مطابق مائیکرویوز پر سب سے زیادہ تحقیق فرانس اور روس میں ہوگی‘ یہ ممالک اس ٹیکنالوجی کے خطرات کو زیادہ بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ یہی جہ ہے کہ ان دونوں ممالک میں اس کے استعمال پر پابندی لگ چکی ہے۔

(303 بار دیکھا گیا)

تبصرے