Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حافظ سعید پر ٹرمپ کا ٹویٹ بھی مذاق بن گیا

ویب ڈیسک جمعرات 18 جولائی 2019
حافظ سعید پر ٹرمپ کا ٹویٹ بھی مذاق بن گیا

کراچی … امریکی صدر ٹرمپ جو اپنے مزاحیہ ٹویٹس کے حوالے سے مشہور ہیں‘ حافظ سعید کی گرفتاری پر بھی ٹویٹ میں حماقت کرگئے جس پر ان کا مذاق اُڑایا جارہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ 10 برس کی تلاش کے بعد ممبئی حملوں کا منصوبہ ساز بالآخر پاکستان میں پکڑا گیا ہے‘ ہم ان کی تلاش کے لئے 2 برس سے پاکستان پر دبائو ڈال رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حافظ سعید میرے 2 سالہ دباؤ پر گرفتارہوئے ، ٹرمپ

اس پر تبصرہ کرتے حوئے معروف بھارتی صحافی برکھادت نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ آپ کو اچھی بریفنگز کی ضرورت ہے۔ حافظ سعید کو کہیں سے تلاش نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے تو حالیہ مہینوں میں سیاسی جماعت بھی بنائی ہے۔

(466 بار دیکھا گیا)

تبصرے