Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکا کا کرتار پور راہداری منصوبے کا خیرمقدم

قومی نیوز بدھ 17 جولائی 2019
امریکا کا کرتار پور راہداری منصوبے کا خیرمقدم

واشنگٹن …امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے پاک بھارت کرتار پور راہداری منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری منصوبہ یقیناً ایک اچھی خبر ہے، امریکا ایسے تمام اقدامات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے جن سے پاکستان اور بھارت کے عوام کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : فردوس عاشق صحت یاب،ذمہ داریاں سنبھال لیں

پریس کانفرنس میں مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہائوس کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا واحد ملک ہے جس نے برما کی ملٹری لیڈر شپ کے خلاف ایکشن لیا، میانمار کے آرمی چیف اور دیگر 4 جرنیل کا روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں کردار ہے،امریکا نے میانمار کے آرمی چیف اور 4 جنرلز کا ملک میں داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(570 بار دیکھا گیا)

تبصرے