Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 20  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت کو 2 لاکھ 16 ہزار ٹن نمک فروخت

ویب ڈیسک بدھ 17 جولائی 2019
بھارت کو 2 لاکھ 16 ہزار ٹن نمک فروخت

اسلام آباد… سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کے چیئرمین سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے کہا ہے کہ نمک کی برآمدات میں اضافہ کرکے خطیر زرمبادلہ کمانے کیلئے ہمیں ویلیو ایڈیشن میں جانا چاہئے۔

معیاری اور بہترین نمک برآمد کرنے کیلئے فیکٹریاں اور ریفائنری لگانے کی ضرورت ہے اور دنیا بھر میں میڈان پاکستان نمک کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے جغرافیائی انڈکیشن لاء بنا کر اقدامات کرنے ہوں گے‘ منگل کو گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرز مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ سوشل میڈیا میں کھیوڑہ سے گلابی نمک کی بھارت کو 35 پیسہ فی کلو گرام فروخت کیے جانے کی خبروں کانوٹس لیتے ہوئے وزارت کامرس کے حکام کو اس پر بریفنگ دینے کیلئے بلایا۔

جس پر بتا یا گیاہے کہ 35 پیسے فی کلو گرام نمک فروخت کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بھارت کو ساڑھے سات روپے فی کلو کے حساب سے نمک فروخت کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سبی سے بھی زیادہ گرم

گزشتہ سال بھارت کو 2 لاکھ 16 ہزار ٹن نمک فروخت کیا گیاتھااور اس سال بھارت میں درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کی وجہ سے ہماری ایکسپورٹ کم ہوئی اور صرف 96 ہزار ٹن نمک ایکسپورٹ کیاگیا‘ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نمک دنیا بھر میں مشہور ہے۔

لیکن افسوس کی بات ہے کہ بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے معیاری اور بہترین میڈ ان پاکستان نمک فروخت کرنے میں ناکام ہیں۔

(245 بار دیکھا گیا)

تبصرے