Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

افغانستان میں کھیل ختم ہونے پر بھارت پریشان

قومی نیوز بدھ 17 جولائی 2019
افغانستان میں کھیل ختم ہونے پر بھارت پریشان

نئی دہلی … افغانستان میں کھیل ختم ہونے پر بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے بعد اس کے دانشور بھی پریشان ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ‘ چین‘ روس و دیگر عالمی قوتوں کی جانب سے امن مذاکرات میں بھارت کی جگہ پاکستان کو ترجیح دینے کے باعث افغانستان میں بھارت کا کردار ختم ہوگیا ہے۔

افغان امن مذاکرات میں امریکہ‘ روس اور چین کی موجودگی کے باوجود مرکزی حیثیت پاکستان کو حاصل ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق افغان امن مذاکراتی عمل میں بھارت اجنبی بن کر رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوجی افسران کیلئے واٹس ایپ بند

پاکستان‘ امریکہ‘ روس‘ چین افغان امن عمل کا مسودہ تیار کررہے ہیں اور اس سارے عمل میں نہ صرف بھارت کہیں نظر نہیں آرہا ہے بلکہ افغانستان میں برسوں کی سرمایہ کاری کے باوجود اس کی آواز ان سنی کردی گئی۔

بھارتی اخبار نے افغانستان میں مودی حکومت کی سرمایہ کاری اور معاونت گنوائی لیکن اس ضمن میں خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور افغان سرزمین کو اپنے سازشی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا پہلو نظر انداز کردیا‘ بھارت میں افغانستان کی سابق سفیر اور صدارتی الیکشن میں امیدوار شاہدہ ابدالی کا کہنا ہے کہ افغان مذاکراتی عمل میں بھارتی تجاویز کو بھی سناجانا چاہئے۔

(424 بار دیکھا گیا)

تبصرے