Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امیتابھ بچن کی آئی سی سی قوانین پر بہترین مثال

قومی نیوز بدھ 17 جولائی 2019
امیتابھ بچن کی آئی سی سی قوانین پر بہترین مثال

ممبئی … بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کا مذاق بناڈالا۔ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو عالمی چیمپئن قرار دینے کے حیران کن فیصلے پر انہوں نے سماجی میڈیا پر ایک دلچسپ سوال اٹھایا اور خود ہی اس کا جواب بھی دیا۔

میگا اسٹار امیتابھ بچن کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آ پ کے پاس 2 ہزار روپے ہیں اور میرے پاس بھی 2 ہزار روپے ہیں، آ پ کے پاس 2 ہزار کا ایک نوٹ ہے اور میرے پاس 500 والے 4 نوٹ ہیں تو بتائیں کون زیادہ امیر ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں : ماڈل عثمان کو دیکھ کر فیشن ڈیزائنر حیران

اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آ ئی سی سی قانون کے مطابق جس کے پاس 500والے چار نوٹ ہیں وہ زیادہ امیر ہے، اس کے بعد انہوں نے ہیش ٹیگ آ ئی سی سی رولز لکھ کر کرکٹ قوانین کا مذاق اڑایا ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کی جیت کے بعد پوری دنیا میں کرکٹ قوانین کی تبدیلی کی بحث زور پکڑ گئی ہے۔

(41 بار دیکھا گیا)

تبصرے