Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسرائیل پانی بچانے میں سب سے آگے

ویب ڈیسک جمعه 12 جولائی 2019
اسرائیل پانی بچانے میں سب سے آگے

اسلام آباد … اسرائیل نے انگریز کو بے وقوف بناکر فلسطین کی زمین پر قبضہ کیا‘ مقامی عرب آبادی کوبزرو طاقت بے دخل کیا اور صحرائی رقبے پر مشتمل اس زمین پر کامیابی سے حکومت کرنے کے لئے سب سے پہلے آبی ذخائر تصرف میں لئے گئے۔

معروف قلمکار سید عاصم محمود کی تنصیف کے اقتباسات کے مقامات صیہونی ریاست کے حکمرانوں کی یہ پالیسی کامیابی کا راز ثابت ہوئی۔ 1955ء میں پہلا آبی قانون بنا اور ابتداء ہی سے زیر زمین پانی کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں‘ اس دور سے ہی اسرائیل میں ہر گھر‘ دفتر‘ فیکٹری پر پانی کے استعمال پر میٹر لگوانا لازمی ہوگیا‘ یہاں تک کہ بارش کا ایک بالٹی پانی بھی بغیر اجازت استعمال جرم بن گیا۔

تنصیف کے مطابق پانی کے ذخائر تحویل میں لینے کے علاوہ ان میں اضافے کی کوششیں کامیاب ہوئیں اور صحرائی علاقوں میں پانی پہنچا کر فصلیں اُگائی گئیں جہاں ریگستان تھے وہاں زرعی فارم قائم ہوگئے جس سے اسرائیل کی آمدنی میں اضافے کا مستقل بندوبست ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : رزاق داؤد کا مہنگائی میں اضافے کا اعتراف

تصنیف کے مطابق بظاہر تو بغیر اجازت پانی کا استعمال جرم لگتا ہے مگر اسرائیل کے شہری ان قوانین پر ذرا بھی پریشان نہیں کیونکہ آبی ذخائر حکومتی تحویل میں ضرور ہیں مگر ہر اسرائیلی کو وافر مقدار میں پانی میسر ہے۔

اسرائیل نے پانی کے انتظام کی خاطر منصوبے بنائے وہ تاریخ ساز اور انقلابی ثابت ہوئے اور صیہونی ریاست لاکھوں افراد کی بنیادی ضروریات کے علاوہ زراعت کے لئے بھی پانی فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

(441 بار دیکھا گیا)

تبصرے