Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت میں صف ماتم ، پاکستانی خوشی سے سرشار

ویب ڈیسک جمعرات 11 جولائی 2019
بھارت میں صف ماتم ، پاکستانی خوشی سے سرشار

مانچسٹر …ورلڈ کپ 2019ء کے پہلے سیمی فائنل میں انڈیا کو نیوزی لینڈ کے خلاف 18رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

جہاں ایک طرف ٹوئٹر پر انڈین صارفین اپنی ٹیم کی شکست پر مایوس ہیں تو وہیں پاکستانی خاصے خوش یا کہہ سکتے ہیں طنز کے موڈ میں نظر آرہے ہیں اور میچ کے دوران لمحہ با لمحہ انڈیا کی مشکلات پر تبصرے کرتے رہے۔

ٹوئٹر صارف طارق محمود کو انڈیا کی انگلینڈ کے خلاف شکست یاد آگئی جس میں بقول ان کے انڈیا جان کر ہارا تھا تاکہ سیمی فائنل میں پاکستان کی شمولیت روکی جاسکے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اور ہارو جان بوجھ کر انگلینڈ سے‘۔انڈیا کی اننگز کے شروع میں ہی وکٹیں گرنے پر کرکٹ پنڈت نامی اکاؤنٹ نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا ‘کوہلی پویلین میں بیٹسمین ڈھونڈ رہے ہیں’۔

یہ میچ ایم ایس دھونی کے کیرئیر کے لئے اہم رہا۔ میچ کے دوران جیت کے لئے انڈین صارفین سابق کپتان سے کافی امیدیں وابستہ کئے ہوئے تھے۔ اس پر کئی مزاحیہ میمز شیئر کئے گئے۔بابو بھائیا نامی صارف کے مطابق پویلین میں دھونی اس لئے ’بیٹ کھا رہے تھے تاکہ گیندیں نہ کھا سکیں‘۔

یہ بھی پڑھیں : سرفراز الیون ناکام‘ پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

دھونی کے کھیلنے کے انداز پر عبدل احد کہتے ہیں کہ وہ تو جیسے ٹیسٹ میچ کے موڈ میں تھے۔گورو نامی صارف نے روہت شرما کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ قدرے مایوس لگ رہے ہیں۔پاکستانی صارفین اس بات کی خوشی مناتے نظر آرہے ہیں کہ انڈیا کی فائنل تک رسائی اب ممکن نہیں۔

زوہیب گل نے پاکستانی ڈرامہ ’رانجھا رانجھا‘ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں بھولا نامی کردار اپنا معروف ڈائیلاگ کہتا ہے۔کونال کمرا نامی اکاؤنٹ کے نزدیک اب صرف انڈین وزیراعظم نریندر مودی ہی کچھ کر سکتے ہیں۔

اسٹار بوئے کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیم سن پاکستانی کپتان سرفراز کے ساتھ مل چکے ہیں۔

(525 بار دیکھا گیا)

تبصرے