Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گرفتاری پلیٹ میں رکھ کرنہیں دونگی ، مریم نواز

قومی نیوز جمعرات 11 جولائی 2019
گرفتاری پلیٹ میں رکھ کرنہیں دونگی ، مریم نواز

لاہور … پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے، گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر دینے کے بجائے انکی سیاہ کاریاں عدالت میں سامنے لائونگی، تم نے مجرم ثابت کرنے کیلئے گھنائونا کھیل کھیلا، بھانڈا پھوٹ چکا، دشمن بھی خاندانی اور ظرف والا ہونا چاہیے، تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کو بلیک میل کرکے نہیں کیا گیا۔ مریم نواز نے مزید دو ویڈیو جاری کر دیئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں نیب کی جانب سے سمن پر کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف انکے پاس کچھ نہیں ہے، اس لیے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائیکورٹ معطل کرچکی دوبارہ کھولنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی اور مضحکہ خیز ہے، اس لیے میں پیش نہ ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی۔ ان کا کہنا تھاکہ عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سلیکٹیڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع نہیں گنوانا چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول کا افطار ڈنر موضوع بحث بن گیا

اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں مریم نے کہا کہ جسے مجرم کہتے ہو، اسے مجرم ثابت کرنے کیلئے گھنائونے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا۔ نیب لاہور نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طلبی کا سمن جاتی عمرہ میں موصول کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ روز پولیس کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ نوٹس موصول کرایا۔ احتساب عدالت نے مریم نواز کے سمن تعمیل کے لیے نیب لاہور کو بھجوائے تھے ، سمن کے متن کے مطابق نیب بنام مریم نواز مقدمے میں فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں حاضری کو یقینی بنایا جائے ،سمن میں مریم نواز کو 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھرمریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مزید 2 ویڈیوز جاری کردی ہیں۔ دونوں ویڈیوز اس ویڈیو کے تسلسل میں جاری کی گئی ہیں جو کچھ روز پہلے جاری کی گئی تھی جس میں جج ارشد ملک( ن) لیگ کے کارکن ناصر بٹ سے نواز شریف کی سزا کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

(241 بار دیکھا گیا)

تبصرے