Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 16  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی شکست پرسکھوں اور کشمیریوں کا جشن

قومی نیوز جمعرات 11 جولائی 2019
بھارتی شکست پرسکھوں اور کشمیریوں کا جشن

لندن(قومی اخبارنیوز) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے درمیان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر برطانیہ میں سکھوں اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں نے زبردست جشن منایا۔

ٹی وی اسکرین بھارتی کھلاڑیوں کے لٹکے چہروں اور گراﺅنڈ میں بیٹھے بھارتیوں کی منہ بسورتی شکلوں نے پاکستانیوں کو بھی خوش کردیا۔

15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور رنز کے تعاقب کے لئے مشہور بھارتی ٹیم ٹاپ فور میں سب سے نچلے درجے پر براجمان کیویز کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں 18 رنز سے ہارگئی۔

یہ بھی پڑھیں : پریس کانفرنسز کے تسلسل پر شائقین کاسوال

بھارتی ٹیم 240 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس کے تمام کھلاڑی 221 رنز پر آﺅٹ ہوگئے۔ اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں موجود پاکستانی اور سکھ بھی کیویز ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے

گراﺅنڈ میں موجود خالصتان کے حامیوں نے دوسرے روز بھی بھارتی قبضے کے خلاف اور ریفرنڈم 2020ءکے حق میں نعرے بازی کی جس پر منافقت کے شکار برطانوی گراﺅنڈ عملے نے کئی افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے سے روکنے کے لئے برطانیہ سے جان بوجھ کر ہار جانے والی بھارتی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سنسنی خےز مقابلے میں شکست کے بعد ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے ہی آﺅٹ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو سیمی فائنل میں ہونا چاہیئے تھا

نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کو ہرا کر ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 ویں بار سیمی فائنل جبکہ دوسری بار فائنل میں گئی ہے۔

ٹی وی اسکرین بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لٹکے ہوئے چہروں‘ گراﺅنڈ میں موجود بھارتی تماشائیوں کی منہ بسورتی شکلوں نے پاکستانیوں کے چہرے پر مسکراہٹ سجادی۔

15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور رنز کے تعاقب کے لئے مشہور بھارتی ٹیم ٹاپ فور میں سب سے نچلے درجے پر براجمان کیویز کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں 8 رنز سے ہارگئی۔

منگل کی طرح بدھ کو بھی نیوزی لینڈ و بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل مقابلے میں آزاد خالصتان اور ریفرنڈم 2020ءکے حق میں برطانوی سکھوں نے فلک شگاف نعرے لگائے

ان سکھوں نے بھارتی پنجاب میں ریفرنڈم 2020ءکی شرٹس بھی پہن رکھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : انوشکا شرما ’چوکے‘ سے لاعلم، ویڈیو وائرل

سکھوں کی جانب سے ماحول خراب کرنے کی کسی قسم کی کوئی کوشش نہ کئے جانے کے باوجود منافقت اور دہرے معیار کے شکار برطانیہ کے گراﺅنڈ سیکورٹی اسٹاف نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

خالصتان ٹائیگرز نے بھارت کو ہرانے والی نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جہاں بھی بھارت کا کوئی میچ ہوگا‘ وہاں مظاہرہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی جانب سے پاکستان و افغانستان کے میچ کے دوران فضا میں علیحدگی پسندوں کے نعرے والے بینرز لہرائے گئے تھے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور برطانوی حکام نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔

بھارت اور برطانوی ٹیم کے میچ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظام کے معاملے کو اُجاگر کرنے والے بینرز غباروں کے ساتھ اُڑائے گئے۔

ادھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کے میچ ہارتے ہی ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست نعرے بازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بابراعظم دنیا کے تیسرے بہترین ون ڈے بیٹسمین

اس دوران مقبوضہ کشمیر کا گرمائی دارالحکومت سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع اور دیگر علاقے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھے۔

بھارتی فوجیوں کے سامنے بھنگڑے ڈال کر پاکستان کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی اور آتش بازی کی گئی بھارتی فوجی اپنی ٹیم کی شکست پر کیمپوں میں دبک گئے

مقامی کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوجی بھی اپنی ٹیم کی بدترین شکست پر غم میں ڈوبے نظر آئے اور حیلے بہانوں سے کشمیریوں کو تنگ کرتے رہے۔

(612 بار دیکھا گیا)

تبصرے