Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عمران کان کی بریفنگ نہ لینے کی عادت،افسران پریشان

ویب ڈیسک جمعرات 11 جولائی 2019
عمران کان کی بریفنگ نہ لینے کی عادت،افسران پریشان

اسلام آباد… پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے قبل از وقت وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا ڈھول پیٹنے کا معاملہ حکمرانوں کیلئے شرمندگی کا باعث بن گیا ہے‘ خاص طورپر سوشل میڈیا پر اس ایشو کو لے کر چلنے والی شدید بحث نے آخر کار وزارت خارجہ کو بھی وضاحت دینے پر مجبور کردیا

یہ پہلا موقع نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے کسی دورے کی تصدیق سے پہلے ہی بنائی جانے والی خوشیوں کے نتیجے میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا‘ قبل ازیں یہی صورتحال روس میں ہونے والی ایسٹرن اکنامک فورم میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت کی بے بنیاد خبروں پر بھی پیدا ہوچکی ہے‘ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے حکام کو محض اس حوالے سے پریشانیوں کا سامنا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا اتحادیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ

بلکہ اہم بیرون دوروں سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بریفنگ نہ لینے کی عادت نے بھی انہیں اعصاب شکن صورتحال سے دوچار کررکھا ہے‘ علاوہ ازیں وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں اور اہم بیرونی کانفرنسوں میں پروٹوکول سے متعلق متنازعہ ایشوز وزیر اعظم عمران خان کی وزارت خارجہ کے متعلقہ افسران سے بریفنگ نہ لینے کی عادت بھی پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے

ذرائع کے مطابق دنیا کے وزیر اعظم یا سربراہ مملکت کوغیر ملکی دورے سے قبل وزارت خارجہ مکمل بریفنگ دیتی ہے‘ جبکہ بیرونی دوروں کے دوران پروٹوکول افسر بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں‘ لیکن وزیر اعظم عمران خان بریفنگ کو زیادہ اہمیت وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے وزیر اعظم کے ساتھ بیرونی دوروں پر جانے سے گریز کرنا شروع کردیاہے ۔

(215 بار دیکھا گیا)

تبصرے