Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈانس کے 14 مختلف انداز دکھانے والا طوطا

قومی نیوز جمعرات 11 جولائی 2019
ڈانس کے 14 مختلف انداز دکھانے والا طوطا

واشنگٹن… سنوبال نامی کوکاٹو طوطے کے ڈانس کرنے کے ویڈیو ایک جانب پوری دنیا میں مشہور ہورہی ہے اور دوسری جانب اسے دیکھ کر سائنسداں اور جانوروں کے رویوں کے ماہر بھی حیران ہیں۔سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے اس طوطے کا نام ’سنوبال‘ ہے جو 1980 کی دہائی کے گانوں پر 14 مختلف انداز میں ڈانس کرتا نظر آ تا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پہلا غیرانسانی جانور ہے جو موسیقی پر سر ہلاتا ہے، دائیں بائیں ڈولتا ہے اور باری باری ٹانگوں سے ڈانس کی ادائیں دکھاتا ہے۔اگرچہ یہ طوطا بہت اندازسے اپنا اظہار کرتا ہے اور لیکن سائنسدانوں کے مطابق اس کے دماغ میں ایسی صلاحیت موجود ہے جو موسیقی سننے پر اسے ردِ عمل پر مجبور کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا مقابلہ خود سے ہے ، رکی پونٹنگ

اگرچہ طوطے آواز سن کر سیکھنے کی زبردست مہارت رکھتے ہیں۔ لیکن سنوبال جس طرح 14 انداز میں ڈانس کرتا ہے وہ ماہرین کے لیے بھی حیران کن اور ناقابلِ فہم ہیں۔ طوطے کی یہ کیفیت اس کی تخلیقی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے ہی میوزک بدلتا ہے طوطے کے رقص کا انداز بھی تبدیل ہوجاتا ہے جو ایک حیرت انگیز بات ہے۔ اب یہ حال ہے کہ پوری دنیا میں اس کی ویڈیو دیکھی جارہی ہے اور مقبول ہورہی ہے۔ اس کے ڈانس کے انداز اس میں سیکھنے کی لچک اور فراوانی کو ظاہر کرتے ہیں۔

(209 بار دیکھا گیا)

تبصرے