Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

افغانستان میں پوست کی جگہ زعفران کاشت

ویب ڈیسک بدھ 10 جولائی 2019
افغانستان میں پوست کی جگہ زعفران کاشت

کابل… پوست کی کاشت کے لئے بدنام افغان کسانوں کی ترجیحات تبدیل‘ پوست کی جگہ زعفران کی کاشت زیادہ نفع دینے پر افغانی کسانوں نے زرعی انقلاب کا آغاز کردیا۔ اماراتی جریدے دی نیشنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے‘ ہرات میں غیرملکی کمپنیوں کا کسانوں کو زعفران کے بیج اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا تجربہ شاندار حد تک کامیاب رہا۔

زعفران اُگانے پر زیادہ نفع سمیٹنے والے کسان خود ہی پوست کی کاشت سے متنفر ہوگئے جو کوئی متبادل نہ ہونے پر اپنے خاندانوں کی کفالت کے لئے برسوں سے پوست کی کاشت پر مجبور تھے۔

اس انقلابی تبدیلی اور زعفران کی کاشت کے کامیاب نتائج سامنے آنے پر افغانستان کے دیگر علاقوں سمنگان‘ غزنی‘ قراہ اور قندھار سے بھی کاشتکار زعفران کی کاشت کے گُر معلوم کرنے کے لئے ہرات کے کسانوں سے رابطہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے ہراناہوگا

خوشبودار بوٹی زعفران کی کاشت نے سارے افغانستان میں زراعت کے ماحول کو معطر کردیا ہے اور اطلاعات کے مطابق بلخ کے کئی علاقوں میں بھی تقریباً 70 ہیکٹر کے رقبے پر زعفران کی کاشت کی جارہی ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال عالمی مارکیٹ میں 15 ہزار کلو گرام زعفران فروخت کے لئے بھیجی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق فی کلو زعفران کے عالمی مارکیٹ میں دام 2 ہزار ڈالر ہیں لیکن کاشت میں تکنیکی معاونت اور بیج فراہم کرنے والی کمپنیاں معاہدے کے مطابق یہ زعفران فی کلو 1400 ڈالر میں خریدیں گی۔

(549 بار دیکھا گیا)

تبصرے