Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پریس کانفرنسز کے تسلسل پر شائقین کاسوال

ویب ڈیسک بدھ 10 جولائی 2019
پریس کانفرنسز کے تسلسل پر شائقین کاسوال

لاہور… کیا ٹیم ورلڈکپ جیت کر آئی ہے؟ پریس کانفرنسز کے تسلسل پر شائقین سوال کرنے لگے۔سیمی فائنل تک بھی رسائی نہ حاصل کرپانے والے گرین شرٹس کی وطن واپسی ٹولیوں میں ہوئی، 5کھلاڑیوں نے انگلینڈ میں قیام طویل کرنے کو ترجیح دی۔

دوسری جانب پاکستان میں کرکٹرز کی میڈیا سے بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا، اتوار کے روز کراچی میں کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معافی کس بات کی؟ ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : خراب فیلڈنگ کی وجہ سے ہارے ،سرفراز احمد

دوسری جانب راولپنڈی میں عماد وسیم اور شاداب خان بھی ٹورنامنٹ کے دوران حاصل ہونے والی چند فتوحات کے گن گاتے نظر آئے،امام الحق اور بابر اعظم کو بھی اب ’’قوم سے خطاب‘‘ کرنا ہے۔

(473 بار دیکھا گیا)

تبصرے