Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پولیو کی جدید ویکسین غریب ممالک کو دینے سے انکار

ویب ڈیسک بدھ 10 جولائی 2019
پولیو کی جدید ویکسین غریب ممالک کو دینے سے انکار

اسلام آباد … قطروں والی پولیو خوراک(اوپی وی) کے نقصانات بالخصوص اس ویکسین سے فالج کے خطرات اور اس ویکسین سے وائرس پھیلنے کے خطرات سامنے آنے کے بعد اقوام متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے قطروں والی پولیو ویکسین بند کرکے انجکشن والی ان ایکٹی ویٹڈ پولیو ویکسین (آئی پی وی) استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے مگر امریکہ اور یورپ میں تو اس کا استعمال شروع کردیا گیا ہے لیکن غریب اور پسماندہ ممالک کو انجکشن والی یہ ویکسین فراہم نہیں کی جارہی۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ کاادھورا سیمی فائنل آج پھر کھیلا جائیگا

خطروں والی پولیو ویکسین سے کہیں زیادہ بہتر خیال کی جانے والی انجکشن والی ویکسین کو ماہرین نے بہتر تجویز کیا ہے مگر امریکہ اور یورپ میں استعمال ہونے والی انجکشن والی ویکسین یہ کہہ کر غریب ممالک کو دینے سے گریز کیا جارہا ہے کہ اس کی قلت ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی محققین اور طبی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کو مذکورہ انجکشن والی ویکسین کی تیاری کے لئے فیکٹری قائم کرنے کی کوششوں سے بھی روک دیا گیا ہے۔

(587 بار دیکھا گیا)

تبصرے