Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سینیٹ ، اپوزیشن 66، حکومت کے 37ووٹ

قومی نیوز بدھ 10 جولائی 2019
سینیٹ ، اپوزیشن 66، حکومت کے 37ووٹ

کراچی …سینیٹ میں پارٹی پوزیشن کے مطابق اپوزیشن کے 66سینیٹرز ہیں جبکہ حکومتی اتحادی سینیٹرز کی تعداد 37ہے ،قانون کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے سات دن بعد اجلاس بلایا جائے گا جس کی صدارت چیئر مین سینیٹ نہیں کریں گے۔

اپوزیشن کوصادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 53ووٹ کی ضرورت ہے جبکہ پیپلزپارٹی ،نون لیگ اوراپوزیشن جماعتوں کے پاس 66سینیٹرز ہیں۔ مسلم لیگ نو ن کے 31،پی پی کے 20،اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کے پاس15سینیٹ کی نشستیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بے وقت بانگ دینے پر فرانسیسی مرغا گرفتار

حکومت کے پاس تقریباً 37ووٹ ہیں جس میں 14تحریک انصاف،5ایم کیوایم،1 فنکشنل کی ،1بی این پی جبکہ 16فاٹا،آ زاد اور باپ پارٹی کے اراکین شامل ہیں۔

(351 بار دیکھا گیا)

تبصرے