Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا میں جنگوں سے زیادہ قتل کی ہلاکتیں

ویب ڈیسک بدھ 10 جولائی 2019
دنیا میں جنگوں سے زیادہ قتل کی ہلاکتیں

لندن … اقوام متحدہ نے اپنی پیر کو جاری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2017میں دنیا بھر میں قتل سے ہونے والی ہلاکتیں ہتھیاروں سے ہونے والے مسلح تصادم (جنگوں) اور دہشت گرد حملوں سے زیادہ رہیں۔جن کی تعداد 4لاکھ 64 ہزار رہی۔

اقوام متحدہ کے دفتر سے پیر کوشائع کردہ عالمی سٹڈی رپورٹ برائے ہومیسائیڈ 2019میں منشیات اور جرئم کے حوالے سے کچھ خوش آئند اعداد و شمار بھی سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آسان شکار،ہیلمٹ کے نام پر پیداگری مہم

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 25برسوں میں جہاں تصادم سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھی ہے، وہیں دنیا کی آبادی میں تیز رفتار اضافے کے باعث ہومیسائیڈ کے تحت قتل ہونے کے خدشات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1972 میں ایک لاکھ افراد میں ہومیسائیڈز کی شرح 7.2 تھی لیکن 2017 میں یہ کم ہو کر ایک لاکھ افراد پر 6.1 ہوگئی ہے۔

(129 بار دیکھا گیا)

تبصرے