Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کیلئے آ ئی ایس آ ئی ،ایم آ ئی سے کلیئرنس

ویب ڈیسک بدھ 10 جولائی 2019
شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کیلئے آ ئی ایس آ ئی ،ایم آ ئی سے کلیئرنس

اسلام آ باد … پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کے کنونئیر نور عالم خان نے ہدایت کی ہے کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا میں آ ئی ایس آ ئی اور ایم آ ئی سے کلئیرنس لازمی لی جائے ، افغان مہاجرین پاکستانی شناختی کارڈا ور پاسپورٹ پر دنیا بھر میں دہشتگردی و دیگرسنگین جرائم کرکے پاکستان کو بدنام کررہے ہیں

وزارت داخلہ کی نااہلی سے ہماری ایجنسیاں بدنام ہوتی ہیں ،اجلاس میں انکشاف کیا گیاکہ تحریک انصاف کے دھرنا سے نمٹنے کیلئے 20 ڈبل کیبن ویگو گاڑیاں کرائے پر لینے سے قومی خزانے کو لاکھوں کا نقصان ہوا، کمیٹی نے معاملہ موخر کردیا جبکہ کنونئیر کمیٹی نے کسی بھی ڈویڑن اور وزارت میں کوئی افسر تین سال سے زیادہ کسی آ سامی پر کام نہ کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کرنے کی ہدایت کردی، پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونئیر کمیٹی نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا اجس میں 2017-18 کے آ ڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں انکشاف کیا گیا 2012 تا 2017 تک 8 لاکھ 18 ہزار 624ناقص پاسپورٹ بنانے کے بعد ضائع کرنے کی وجہ سے قومی خزانے کو 28 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جس پر کنونئیر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا، اس موقع پر کنونئیر کمیٹی نے کہاافغانستان کی کرکٹ ٹیم میں پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے کھلاڑی بھی موجود ہیں

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں منشیات سے سالانہ80ہزارہلاکتیں

پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد جس طرح انہوں نے رویہ رکھا اور شورمچایا اور گالیاں نکالیں وہ میں بتا نہیں سکتا ہوں ، انہوں نے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنو ارکھے ہیں ،دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اورشناختی کارڈ پر یہ دہشتگردی کررہے ہیں اور جرائم کی وارداتیں کرتے ہیں جس سے پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے

انہوں نے سیکرٹری داخلہ سے کہا یہ کمزوری آ پ کی ہوتی ہے اور بدنام ہماری ایجنسیاں ہوتی ہیں، ملک کی بدنامی آ پ کی وزارت کی و جہ سے ہورہی ہے۔

(274 بار دیکھا گیا)

تبصرے