Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اے پی این ایس جرنلسٹ ایوارڈز کیلئے کیٹیگریز کا اعلان

ویب ڈیسک بدھ 10 جولائی 2019
اے پی این ایس جرنلسٹ ایوارڈز کیلئے کیٹیگریز کا اعلان

کراچی … آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے 23ویں جرنلسٹ ایوارڈز کے لیے کیٹیگریز کا اعلان کرتے ہوئے رکن مطبوعات کے صحافیوں ،فوٹو گرافروں اور کارٹونسٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ درج ذیل میں سے کسی بھی کیٹیگری میں اپنی اینٹری بھیج سکتے ہیں۔

رکن مطبوعات کے چیف ایگزیکٹو اور ایڈیٹر بھی اپنی مطبوعہ کے صحافیوں کی جانب سے اینٹریز بھیج سکتے ہیں۔ ایک سے زائد کیٹیگری میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ ارسال کی جانے والی اینٹریز اے پی این ایس کی رکن مطبوعات میں یکم جنوری 2017ء سے 31دسمبر 2018ء کے دوران شائع ہونی چاہئیں۔اینٹریز جمع کرانے کی آ خری تاریخ 25جولائی مقرر کی گئی ہے۔

کیٹیگریز کی تفصیل درج ذیل ہے۔ 1۔بہترین رپورٹ (الف)بہترین تفتیشی رپورٹ (ب)بزنس /معاشی رپورٹ (ج) ماحولیاتی تحفظ /جینڈر رپورٹ۔، 2۔ بہترین کالم (الف)انگریزی روزنامے (ب) اردو روزنامے (ج) علاقائی زبانوں کے روزنامے۔ 3۔بہترین فیچر اسٹوری (الف)انگریزی مطبوعات (ب)اردو مطبوعات (ج) علاقائی زبانوں کی مطبوعات۔ 4۔ بہترین کور اسٹوری برائے جرائد ، 5۔بہترین کارٹون، 6۔بہترین فوٹو گراف۔ سیکرٹری جنرل اے پی این ایس کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے والے امیدوار کسی بھی ایک کیٹیگری میں تین اینٹریز (ایک اینٹری کی چھ کاپیاں )ارسال کرسکتے ہیں جو رکن مطبوعات میں متعلقہ عرصے (یکم جنوری 2017ء سے 31دسمبر 2018ء )کے دوران شائع ہوئی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : وائس ایڈمرل امجد نیازی کمانڈر کراچی بن گئے

اینٹریز کمپوز شدہ یا ٹائپ شدہ ہوں۔الگ کاغذ پر بھیجی جائیں جن پر مصنف اور مطبوعہ کا نام درج نہ ہو۔اس کے ساتھ شائع شدہ اصل ٹیئر شیٹ بھیجی جائے۔علاقائی زبان میں بہترین رپورٹس کی کیٹیگری میں حصہ لینے والے امید وار اپنی اینٹریز اردو یا انگریزی زبان میں ترجمے کے ساتھ ارسال کریں۔

قواعد کے مطابق کوئی بھی صحافی ذاتی طور پر اینٹریز ارسال کرسکتا ہے تاہم بائی لائن میں نام ظاہر نہ ہونے کی صورت میں اینٹری کو مطبوعہ کے مجاز اتھارٹی سے دستخط کرانا ضروری ہے۔تمام اینٹریز 25جولائی 2019ء سے قبل اے پی این ایس سیکرٹیریٹ کو موصول ہوجانی چاہئے۔

اینٹریز اس پتے پر ارسال کریں۔ شہاب زبیری چیئرمین ،اے پی این ایس ایوارڈز کمیٹی ،ایس ٹی 1/E-،بلاک 16-،کے ڈی اے اسکیم نمبر 36،گلستان جوہر ،کراچی۔ فون نمبر : 34012491-3، قواعد و ضوابط اور انٹری فارم دیے گئے لنک سے ڈائون لوڈ کریں
https://www.apns.com.pk/downloads.php

(219 بار دیکھا گیا)

تبصرے