Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بے وقت بانگ دینے پر فرانسیسی مرغا گرفتار

قومی نیوز منگل 09 جولائی 2019
بے وقت بانگ دینے پر فرانسیسی مرغا گرفتار

پیرس … فرانس کے جزیرے اولیرون پولیس کی جانب سے پڑوسی خاتون اور محلے کے دیگر افراد کی شکایت پر مرغا گرفتار کرلیا گیا۔

نیند خراب کرنے اور شور مچانے کے الزام میں مورائیس نامی مرغے کو پولیس نے رسی سے باندھ کر عدالت میں پیش کیا‘ مگر بے زبان جانور نے زبان درازی کرتے ہوئے عدالت کا ذرا بھی پاس نہ کیا اور کمرہ عدالت میں بھی گرجدار بانگ دے ڈالی جس پر جج اور جیوری ارکان ناراض ہونے کے بجائے قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر کی خریدوفروخت کیلئے انگوٹھا لگانا ہوگا

رپورٹ کے مطابق مرغے کی رہائی کے حق میں فرانس کے باشندے بھی میدان میں آگئے ہیں اور رہائی کے لئے آن لائن پٹیشن پر اب تک ایک لاکھ 60 ہزار افراد دستخط کرچکے ہیں۔ پٹیشن میں اپیل کی گئی ہے کہ مرغے کو بھی ’’اظہار رائے کی آزادی‘‘ دی جائے‘ شہریوں نے مرغے کو فرانس کا فخر قرار دیا ہے۔

(226 بار دیکھا گیا)

تبصرے