Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حکومت کا اتحادیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ

قومی نیوز منگل 09 جولائی 2019
حکومت کا اتحادیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ

اسلام آباد …تحریک انصاف حکومت نے اتحادی جماعتوں سے جان چھڑانے کیلئے اصولی فیصلہ کرلیا ہے،پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیا ،آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل ایم کیو ایم، بی این پی اور ق لیگ کو حکومتی اتحاد سے نکال دیا جائیگا۔

معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں مالی سال کا بجٹ 2019-20ء کو قومی اسمبلی سے پاس کرانے کیلئے حکومت کو کافی مشکلات کا سامنا رہا۔ قومی اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے سے وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی طور پر اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے ملاقات ان کے مطالبات تسلیم کرنا پڑے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملنے اور ان کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور پرویز خٹک نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم کو اتحادی جماعتوں کے مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : 3 خودکش بمبار مقابلے میں ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کا موقف تھا کہ ملک معاشی طور پر ایک گھمبیر صورت حال سے گزر رہا ہے اور اتحادی جماعتوں کے مطالبات پورے کرنا ناممکن ہے جبکہ وزیر اعظم کا مؤقف تھا ہماری اکثریت نہ ہونے سے اتحادی جماعتیں ان کو بلیک میل کررہی ہیں جو کسی صورت قبول نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز بنی گالہ میں پارٹی کے سینئر رہنما ؤں سے ملاقات کی اور انہیں اس تشویش سے آگاہ کیا اور آئندہ اتحادی جماعتوں کا کسی بھی قسم کا مطالبہ تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا اور اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت کی قربانی دے دوں گا لیکن بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا،وزیر اعظم نے اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے مسلم لیگ (ن) پارٹی میں توڑ پھوڑ کرنے کیلئے متبادل پلان ’’اے اور بی ‘‘پر کام شروع کر دیا ہے ،پنجاب اور قومی اسمبلی میں ن لیگ کے اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کر دیئے ہیں جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،جہانگیر ترین ،گورنر پنجاب اور علیم خان اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پلان ’’اے ‘‘ کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے30 سے زائد ناراض اراکین سے بات چیت جاری ہے۔ پلان ’’ بی ‘‘ میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی سے بات کی جائے گی۔

(343 بار دیکھا گیا)

تبصرے