Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پی سی بی چیئرمین نے ’’اعمال نامے‘‘ طلب کرلئے

قومی نیوز منگل 09 جولائی 2019
پی سی بی چیئرمین نے ’’اعمال نامے‘‘ طلب کرلئے

لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر کوچ اور منیجر سے رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع کے مطابق ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر چیئرمین احسان مانی نے نوٹس لیتے ہوئے کوچ مکی آرتھر اور منیجر طلعت علی سے دو ہفتوں میں رپورٹ مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرفراز 4 یا5 نمبر پر بیٹنگ کے خواہش مند

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ اور منیجر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کریں جو احتساب کیلئے کرکٹ کمیٹی کو دی جائے گی۔پی سی بی کے چیئرمین نے ہدایت کی ہے کہ رپورٹ میں ٹیم کے ماحول ،کھلاڑیوں کے باہمی تعلقات سے آگاہ کیاجائے۔

(613 بار دیکھا گیا)

تبصرے