Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مودی ہندو دہشت گردی ختم کریں، امریکی ماہرین

ویب ڈیسک پیر 08 جولائی 2019
مودی ہندو دہشت گردی ختم کریں، امریکی ماہرین

نیویارک… امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دہشتگردی کے حوالے سے عالمی کانفرنس بلانے پر زور دے رہے ہیں لیکن پہلے انہیں اپنے ملک میں رام کے نام پر ہندو بھگوا دہشتگردی کو روکنا چاہئے ، بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جو لہر اٹھی ہے ،اس نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

پروفیسر اجے کمار شرما نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسندوں کا ہجوم مسلمانوں کے علاقوں میں داخل ہو کر جہاں نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کر رہا ہے، وہیں خواتین کی عزتوں سے بھی سرعام کھیلا جا رہا ہے ، بھارت اس وقت ہٹلر کا ملک بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایمنسٹی اسکیم میں 5 ہزار افراد نے اپلائی کردیا

یاسمین حیدر نے کہا بھارت میں جو شری رام کا نام نہ لے ، اس پر ظلم کی انتہا کر دی جاتی ہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ایک ہجوم اکٹھا ہو جاتا ہے جو اس پر ڈنڈوں اور پتھروں کی بارش کر دیتا ہے۔

سینئر بنکار محمد انیس الدین کے مطابق نریندر مودی ہر پلیٹ فارم پر عالمی دہشتگردی کی بات کرتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک اپنے گھر میں ہونے والی دہشت گردی کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی، کسی بھی اسلامی ملک میں غیر مسلموں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں دیکھا گیا جیسا ہندو ملک بھارت میں ہو رہا ہے۔

(306 بار دیکھا گیا)

تبصرے