Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 18 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عبدالستار ایدھی کی آج تیسری برسی ہے

قومی نیوز پیر 08 جولائی 2019
عبدالستار ایدھی کی آج تیسری برسی ہے

کراچی (قومی اخبارنیوز )عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے

ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور اداروں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات میں مرحوم کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے

آج صبح سے ہی شہریوں کی بڑی تعداد سپرہائی وے پر واقع ایدھی ویلیج میں عبدالستار ایدھی کے مزار پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں : بلاول کی امریکہ روانگی کی تیاری

مزار پر پھولوں کی چادر چڑھارہے ہیں جبکہ ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جارہی ہے۔

عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی ‘ پوتے سعید ایدھی اور ایدھی فیملی نے بھی مرحوم کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

یاد رہے کہ عبدالستار ایدھی یکم جنوری1928ءکو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے‘تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ‘ اسکولوں کی بندش پر انوکھا احتجاج

مرحوم نے کم عمری میں خدمت خلق کو اپنا شیوہ بنا لیا ، 1997ءمیں گنیز بک آف ورلڈ نے ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس سروس کو دنیا کی سب سے بڑی فلاحی سروس قرار دیا

عبدالستار ایدھی نے 8جولائی2016ءکو علالت کے باعث انتقال کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ زندہ جاوید رہتے ہیں۔

(263 بار دیکھا گیا)

تبصرے