Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

انوشکا شرما ’چوکے‘ سے لاعلم، ویڈیو وائرل

قومی نیوز پیر 08 جولائی 2019
انوشکا شرما ’چوکے‘ سے لاعلم، ویڈیو وائرل

لندن… بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی میچ کے دوران چوکے کا اشارہ پوچھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ان دنوں ہر طرف ورلڈ کپ کا جنون ہر کسی کے سر پر سوار ہے اور ورلڈ کپ میں ہر شخص اپنی پسندیدہ ٹیم کو میدان میں اور گھر پر رہتے ہوئے بھی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

گزشتہ روز برطانیہ میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں انوشکا شرما بھی میچ دیکھنے پہنچیں لیکن نامور کرکٹر کی اہلیہ ہونے کے باوجود کرکٹ سے لاعلمی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کا احمقانہ بیان، پھر پھنس گئے

میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی جانب سے چوکا مارا گیا جس پر امپائر کی جانب سے چوکا ہونے کا اشارہ کیا گیا اس دوران کیمرے کا رخ انوشکا شرما کی جانب کردیا گیا۔ انوشکا ابتداء میں چوکے پر خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ اپنے پڑوس میں بیٹھے شخص سے یہ بھی پوچھتی ہیں کہ ’ یہ چوکے کا سگنل کیا ہوتا ہے؟

انوشکا شرما کی چوکے سے متعلق لاعلمی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اْن کی اس ویڈیو کے ساتھ مختلف طرح کے مزاحیہ کمنٹس بھی دیکھنے میں آئے تاہم کچھ لوگوں نے شدید تنقید بھی کی۔

پراگیا سنگھ نے اپنی ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ ہے۔ایس ایم نامی شخص نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کو صحیح بیوی ملی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ انوشکا کا میدان میں ڈائیلاگ بولنے کا انداز فلموں میں بولنے سے زیادہ بہتر ہے۔

(2459 بار دیکھا گیا)

تبصرے