Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرفراز الیون ناکام‘ پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

قومی نیوز هفته 06 جولائی 2019
سرفراز الیون ناکام‘ پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

لارڈز،لندن…. سرفراز الیون معجزہ دکھانے میں ناکام رہے اور پاکستان ورلڈ کپ سے باہرہوگیا ہے۔جس کے بعد سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا ہے ،آسٹریلیا ، انگلینڈ، بھارت اور نیوزی لینڈسیمی فائنل کھیلیں گے۔

بنگلا دیش کو آئوٹ کلاس کرنے کے باوجود پاکستان کا رن ریٹ منفی رہا‘کیویز نے بہتر رن ریٹ پر کولیفائی کیا۔پاکستان کے 315رنز کے جواب میں بنگلا دیش221رنز پر ڈھیرہوگئی۔

لارڈز کے میدان میں شاہین آفریدی کی 6وکٹیں‘امام الحق کی سینچری اور بابراعظم نے96رنزبنائے۔بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے ففٹی اسکور کی۔ان کے علاوہ کوئی بھی بنگلادیشی بیٹسمین خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف خراب کھیلنا مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق،امام الحق کی پہلی ورلڈ کپ سنچری اور بابر اعظم کی ایک اور کلاسیکل اننگز اور شاہین شاہ کے تباہ کن اسپیل کی بدولت پاکستان نے ورلڈ کپ میں لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کی۔بنگلہ دیش کو ایسی شکست دی جسے وہ مدتوں نہیں بھولیں گے۔شاہین شاہ نے مسلسل دوسرے میچ میں چار یازائد وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے35رنز دے کر چھ وکٹ حاصل کئے۔یہ ورلڈ کپ میں کسی بھی پاکستانی کی بہترین بولنگ ہے۔ شاداب خان نے دو وکٹ حاصل کئے۔بنگلہ دیش کو سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 94رنز کے بڑے مارجن سے آوٹ کلاس کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : بینک اکائونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروا لیں

2014کے بعد چار لگاتار ون ڈے ہارنے کے بعد پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی۔رن ریٹ بہتر بنانے کے لئے ناممکن ہدف نے پاکستان کے ورلڈ کپ سفر کو جمعے کو لارڈز میں ختم کردیا۔نیوزی لینڈ اور پاکستان کے گیارہ گیارہ پوائنٹس تھے لیکن نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف مشکوک میچ کھیل کر پاکستان سے رن ریٹ بہتر بنایا اور سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔

دفاعی چیمپین آسٹریلیا،میزبان انگلینڈ،بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔پاکستان نے پانچویں پوزیشن پر فنش کیا۔جمعے کو پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے9وکٹ پر315رنز بنائے۔ٹورنامنٹ میں پاکستان نے تیسری بار تین سو رنز بنائے۔جواب میں شاہین شاہ نے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں اور پوری ٹیم221رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنے آخری چار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔حارث سہیل نے محمد عامر کی گیند پر سلپ میں سومیا سرکار کا کیچ ڈراپ کر دیا۔پاکستان کو پہلی وکٹ محمد عامر نے دلوائی۔بنگلہ دیش کے آل رونڈر شکیب الحسن ورلڈ کپ میں606رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

پاکستان کے خلاف میچ میں شکیب نیسب سے زیادہ64رنز77گیندوں پر بنائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔۔ شکیب الحسن ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز اور 10 سے زیادہ وکٹیں کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بن چکے ہیں۔بابر اعظم نے 98گیندوں پر96رنز بنائے لیکن وہ ٹورنامنٹ میں دوسری سنچری اسکور نہ کرسکے۔بابرورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 9 میچوں کی 8 اننگز میں 474 رنز اسکور کیے جس میں ایک سنچری بھی شامل تھی اور اس کے ساتھ ہی وہ کسی ایک ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

عماد وسیم نے26گیندوں پر43رنز کی اننگز چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائی۔محمد حفیظ نے27رنز بنائے۔حفیظ اور امام کے درمیان60گیندوں پر66رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔فخر زمان ایک بار پھر ناکام رہے۔امام الحق اور بابر اعظم نے دوسرے وکٹ پر151گیندوں پر157رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

(459 بار دیکھا گیا)

تبصرے