Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ماہرین چوہوں سے ایڈز ختم کرنے میں کامیاب

قومی نیوز جمعه 05 جولائی 2019
ماہرین چوہوں سے ایڈز ختم کرنے میں کامیاب

کراچی … سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے جینیاتی تبدیلی کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ایڈز کے علاج میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نیچر کمیونیکیشنز جریدے میں شائع ہونے والے تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدانوں نے جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی یعنی CRISPR-Cas9 استعمال کرتے ہوئے چوہوں میں متاثرہ خلیوں سے ایڈز کا وائرس کامیابی سے ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا میں2کروڑ 31لاکھ لڑکیاں ’’غائب‘‘ ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی ریسرچ ایڈز کے علاج کیلئے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں اِس وقت ایڈز کا علاج موجود نہیں لیکن اینٹی ریٹرو وائرل (اے آر ٹی) دوائوں کے استعمال سے وائرس کے پھیلنے کی رفتار سست کی جاتی ہے۔ اگرچہ یہ طریقہ کار ایڈز کا علاج نہیں لیکن مریض کی زندگی بڑھ جاتی ہے اور وائرس تیزی سے جسم میں نہیں پھیلتا۔

(177 بار دیکھا گیا)

تبصرے