Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 07 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کرکٹ میں ایک بار پھراکھاڑ پچھاڑ کی باتیں

قومی نیوز جمعه 05 جولائی 2019
کرکٹ میں ایک بار پھراکھاڑ پچھاڑ کی باتیں

لندن … ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آ خری میچ سے قبل ہی توپوں کے رخ ٹیم انتظامیہ ،کپتان اور کھلاڑیوں کی جانب ہوگئے ہیں۔ ایک بار پھر تبدیلی اور اکھاڑ پچھاڑ کی باتیں ہورہی ہیں۔ سرفراز احمد سے پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ جس فارمیٹ میں آ پ سے کارکردگی نہیں ہورہی ہے یا آ پ کی کارکردگی کے بارے میں باتیں اٹھ رہی ہیں، اس فارمیٹ کو خیرباد کہنے کا سوچ رہے ہیں۔

مکی آ رتھر کے عہدے کی معیاد بھی ورلڈ کپ کے بعد ختم ہورہی ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ تبدیلی کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔ جو بھی خواہش ہے وہ میرے دل میں ہے۔ اور خواہش کو میڈیا میں نہیں لائوں گا۔ جو بہتر فیصلہ ہوگا وہ پی سی بی حکام کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈپارٹمینٹل کرکٹ کی بساط لپیٹ دی گئی

جمعرات کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں میری کارکردگی ملی جلی رہی۔کوشش کی کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فائدہ پہنچا سکوں۔ کبھی بیٹنگ اور کبھی کیپنگ سے ٹیم کو سہارا دیا۔ ٹورنامنٹ میں کارکردگی مایوس کن ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو کپتان ،ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے بارے میں فیصلہ کرناہے۔ مجھے کپتان برقرار رکھا جاتا ہے یا نہیں اس بارے میں پی سی بی بہتر جانتا ہے کہکیا کرنا ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے بعد ہیڈ کوچ اور منیجر کی رپورٹ جائے گی اور فیصلہ کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے۔ ورلڈ کپ کے بعد دو ڈھائی ماہ کاگیپ ہے اس دوران پی سی بی ہوم ورک کرے گا۔ انہیں پتہ ہے کہ کن کن چیزوں میں بہتری لانا ہے۔

(627 بار دیکھا گیا)

تبصرے