Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 22 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرد ترین ریاست الاسکا بھی ہیٹ ویو سے متاثر

ویب ڈیسک جمعه 05 جولائی 2019
سرد ترین ریاست الاسکا بھی ہیٹ ویو سے متاثر

کراچی … امریکا کی سرد ترین ریاست الاسکا گرم ہوا کے شدید دبائو کا شکار ہے جس کی وجہ سے یہاں درجہ حرارت سرد سے گرم ہوتا جا رہا ہے۔ گرم ہوا کا یہ شدید دبائو گلوبل وارمنگ (عالمی حدت) اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ ماہرین ہوا کے اس دبائو کو ہیٹ ڈوم یعنی گرمی کا گنبد قرار دے رہے ہیں۔

سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’گرمی کا یہ گنبد‘‘ آئندہ دنوں میں ریاست بالخصوص اس کے جنوبی حصوں میں میں شدید گرمی کا سبب بن سکتا ہے۔ تازہ ترین درجہ حرارت بھی ریاست میں ریکارڈ بلندی پر جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سبی سے بھی زیادہ گرم

ریاست کے دارالحکومت اینکوریج میں 1969ء میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو مسلسل پانچ دن (چار جولائی سے 8 جولائی) تک برقرار رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں یہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے اور درجہ حرارت 32 ڈگری یا اس سے زیادہ تک جا سکتا ہے۔

الاسکا جیسی سرد ترین ریاست کیلئے یہ درجہ حرارت ہیٹ ویو جیسے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، ریاست کے برفانی علاقوں میں برف کی پرت کی موٹائی تیزی سے کم ہو رہی ہے جبکہ سمندروں کا درجہ حرارت بڑھنے سے بھی یہاں کے باشندوں کیلئے حالات خراب ہو رہے ہیں۔

(383 بار دیکھا گیا)

تبصرے