Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بی ایل اے پر پابندی سے بھارت کوجھٹکا

ویب ڈیسک جمعرات 04 جولائی 2019
بی ایل اے پر پابندی سے بھارت کوجھٹکا

واشنگٹن… امریکہ کی جانب سے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے سے بھارت کو سخت مایوسی ہوئی کیونکہ اسکی خفیہ ایجنسی را ہر لحاظ سے اس تنظیم کو سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل ا سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا یہ اقدام یقیناً پاکستان کے لئے ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہو سکتا ہے کہ یہی لوگ بلوچستان پر کوئی بڑی کارروائی کر کے حکومت کو نقصان پہنچائیں۔

پروفیسر اجے کمار شرما کے مطابق بھارت کی دو ریاستوں اترپردیش اور چھتیس گڑھ میں تین ٹریننگ کیمپوں میں بلوچستان لبریشن آرمی کے لوگوں کو تربیت دی جا رہی ہے جبکہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں بھی ٹریننگ کیمپ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے بنائے گئے ہیں۔

رہائشی منصوبہ تجوری ہائٹس غیرقانونی قرار

انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہی معاملات کو بہتر بنا سکتا ہے ، اس وقت بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ہے جو اس خطے کی سلامتی کے لئے بڑا رسک ہے۔جونز ہاپکنز یونیورسٹی سے منسلک جاش وائٹ نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان حالات سازگار نہیں ، پاکستان معاشی کفایت شعاری اپنانے کی کوشش کر رہا ہے جس سے سول حکومت پر دباؤ بڑھے گا، اس سال تو نہیں مگر اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

پروفیسر آئرین نوویرو نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ابھی پاکستان کی بعض مذہبی سیاسی جماعتیں، مدرسوں میں انتہا پسند تیار ہورہے ہیں جب تک ان پر بھی پابندی عائد نہیں کی جاتی، پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔

(405 بار دیکھا گیا)

تبصرے