Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سردھڑ کی بازی لگادیں گے،سرفراز

ویب ڈیسک بدھ 03 جولائی 2019
سردھڑ کی بازی لگادیں گے،سرفراز

لندن… پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم بنگلہ دیش میچ کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں اور سیمی فائنل جانے کے لئے جو بھی ہدف ملا اس کے لئے سردھڑ کی بازی لگادیں گے۔ منگل کو لندن کے ٹیم ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اپنے فارمولے کے مطابق چلیں گے دوسری ٹیموں پر نظر ضرور ہے لیکن کسی کی ہارجیت سے قطع نظر اپنا میچ جیتنا چاہتے ہیں۔ کوشش ہے کہ کیپنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں اچھا پرفارم کروں جس سے ٹیم کا فائدہ ہو۔

ہمارا فوکس بنگلہ دیش کے خلاف میچ پر ہے۔ کسی کی ہار جیت پر خوش نہیں ہونا چاہتے جو قسمت میں ہے وہ ضرور ملے گا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ لیڈز میں میں وہاب ریاض کو باہر نہیں بٹھانا چاہتا تھا۔ اس سے پوچھا تو اس نے بھی کہا کہ میں کھیل لوں گا ہم نے خطرہ لیا، وہاب نے ہماری توقعات پوری کیں۔ وہاب ریاض نے زخمی ہاتھ کے ساتھ سو فیصد کھیل پیش کیا۔ سرفراز احمد نے کہا بھارت کے خلاف ہار کے بعد کھلاڑیوں کو متحرک کرنے کے کوشش کی۔ میرے بات کرنے سے فائدہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم متبادل وکٹ کیپر ہوں گے

سب نے مل کر فتوحات کو ممکن بنایا ہے۔ میں نے کہا تھا کہ ہم کہیں نہ کہیں غلطی کر رہے ہیں۔ ہم اچھا کھیل سکتے ہیں کھلاڑیوں نے اچھا رسپانس دیا۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے بعد آ ج ہم اچھی پوزیشن پر کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ مکمل طور پر ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے۔

ہمارے آ خری میچ سے قبل دیگر ٹیموں پوزیشن واضح ہوجائے گی اگر بنگلہ دیش کے میچ سے قبل ہمارے لئے چانس ہوا تو سیمی فائنل کھیلنے کے لئے سردھڑ کی بازی لگادیں گے۔بنگلہ دیش کے خلاف ہم گذشتہ چاروں میچ ہارے ہوئے ہیں۔

وہ اس وقت بڑی کرکٹ کھیلے ہوئے ہیں۔ کوشش کریں گے کہ بنگلہ دیش کے خلاف اچھی تیاری کے ساتھ اتریں اور ٹورنامنٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کریں۔ لیکن بنگلہ دیش کے میچ میں اپنے شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔

(575 بار دیکھا گیا)

تبصرے