Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

میکسیکو،گرمی میں برف باری،ماہرین حیران

ویب ڈیسک بدھ 03 جولائی 2019
میکسیکو،گرمی میں برف باری،ماہرین حیران

میکسیکو سٹی … امریکا کے پڑوسی ملک میکسیکو میں موسم گرما میں شدید برف باری نے لوگوں اور ماہرین موسمیات کو حیران کردیا۔ میکسیکو کے شہر’’گواڈا لہارا‘‘ میں اتنی زیادہ برف باری ہوئی کہ سڑکیں بند ہوگئیں، مواصلاتی نظام درہم برہم اور گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : بلدیہ عظمیٰ کراچی میں دفتری امور متاثر ہونیکا چوتھا روز

ھالیکو ریاست کے گورنر انریکہ الوارو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ’میں نے اس موسم میں برف باری پہلی بار دیکھی ہے۔ سچ یہ ہے کہ آج برف باری دیکھ کر یقین نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے مناظر اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے گئے‘ شدید برف باری کے بعد شہری دفاع کا عملہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصرف ہے تاکہ ٹریفک بحال کی جاسکے۔

شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ اچانک درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث متعدد افراد بیمار ہوگئے‘ جبکہ 200 گھروں اور 50 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

(135 بار دیکھا گیا)

تبصرے