Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 06 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستانیوں کی نیوزی لینڈ کی فتح کیلئے دعائیں

قومی نیوز بدھ 03 جولائی 2019
پاکستانیوں کی نیوزی لینڈ کی فتح کیلئے دعائیں

کراچی(قومی اخبارنیوز)12 ویں ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی رائونڈ میچز کی مہم آج اختتام کو پہنچے گی۔

میگا ایونٹ میں انگلش ٹیم 36 سال سے مسلسل نیوزی لینڈ کے سامنے ناکام رہی ہے۔ اس دوران دونوں کے بیچ 5 میچز ہوئے جس میں کیویز فتح یاب رہے ہیں۔

میزبان ٹیم اپنے آ خری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف چیسٹرلی اسٹریٹ کے میدان میں سیمی فائنل کے لئے جنگ لڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی شکست پرسوالات کا سلسلہ جاری

10 پوائنٹس پر موجود میزبان ٹیم کو کسی بڑے خطرے سے بچنے کے لئے فتح درکار ہے، اس صورت میں وہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرجائے گی۔

شکست کی صورت میں اسے پھر پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا ۔ کیویز کی شکست کی صورت میں انگلینڈ کوالیفائی کرجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی قسمت نیوزی لینڈ کے ہاتھ میں ہے

نیوزی لینڈ 11 پوائنٹس پر بھی رہتے ہوئے محفوظ ہوگا یہاں تک کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ سے بڑے مارجن سے ہارے اور پاکستان بنگلہ دیش سے بھی بڑے مارجن سے جیتے تب کیویز کو خطرہ ہوگا چنانچہ پاکستان کے لئے کیویز کی فتح بہت ضروری ہوگئی ہے۔

(636 بار دیکھا گیا)

تبصرے