Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارت کو شکست پاکستان عالمی ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کا فاتح

ویب ڈیسک بدھ 03 جولائی 2019
بھارت کو شکست پاکستان عالمی ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کا فاتح

کراچی… پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپئن شپ 2019ء کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔پاکستان نے ’ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ‘ کے بعد اب قطر کے شہر دوحا میں منعقدہ ’عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپئن شپ 2019ء ‘ میں بھی بھارت کو شکست دے دی، فائنل میں اسجد اقبال اور محمد بلال پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے 5 فریمز کے مقابلے میں 1-3 سے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے دو فریمز جیتے جب کہ تیسرے فریم میں سابق عالمی چیمپئین پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت پر مشتمل بھارتی سائیڈ نے کامیابی پائی تاہم پاکستان نے چوتھے فریم میں فتح اپنے نام کر کے وننگ ٹرافی پرقبضہ جمالیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانیوں کی نیوزی لینڈ کی فتح کیلئے دعائیں

قبل ازیں دوحا ہی میں منعقدہ اے سی بی ایس 6 ریڈ اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان نے ایک سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کیا تھا، فائنل میں ایران کے عامر سرکوش نے بابر مسیح کو 4-7 سے مات دی جبکہ سیمی فائنل میں عامرسرکوش نے اسجد اقبال کو 2-6 سے قابو کیا۔ایشین اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان کو دو برانز میڈلز ملے، سیمی فائنل میں اسجد اقبال سابق عالمی چیمپئین بھارت کے پنکج ایڈوانی اور بابر مسیح تھائی لینڈ کے تھان وا ٹ تیرا پونگ پائبون سے ہار بیٹھے تھے، پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر اے سی بی ایس ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئین شپ جیتی۔

(517 بار دیکھا گیا)

تبصرے