Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے حاصل بزنجو مضبوط امیدوار

قومی نیوز بدھ 03 جولائی 2019
نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے حاصل بزنجو مضبوط امیدوار

اسلام آباد…نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے مہم شروع کر دی گئی۔ نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے حاصل بزنجو مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے

۔ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے باقاعدہ مہم چلانا شروع کر دی گئی ہے اور کئی چھوٹی جماعتوں کی رائے ہے کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے منتخب ہو کر آ یا ہے اس لیے ان کا متبادل بھی بلوچستان سے ہی لایا جائے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز چیئرمین شپ کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں تاہم حاصل بزنجو کا نام مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہا ہے جو نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور بلوچستان کے معتبر سیاستدان ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون سینیٹ میں اکثریتی جماعت ہونے کی وجہ سے اپنی جماعت کا چیئرمین لانا چاہتی ہے تاہم اتفاق رائے کی صورت میں حاصل بزنجو ہی مسلم لیگ نون کے بھی امیدوار ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئیں ! ملکر امن کیلئے کام کریں‘ مودی کو دعوت

واضح رہے کہ کسی دوسرے صوبے سے چیئرمین سینیٹ آ نے کی صورت میں ڈپٹی اسپیکر کی بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے لیے بلوچستان سے مسلم لیگ نون کی سینیٹر کلثوم پروین ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کی خواہشمند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر حاصل بزنجو نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آ صف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں سینیٹ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مسلم لیگ نون کی سینیٹر کلثوم پروین نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حزب اختلاف کی آ ل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لیے بھی اتفاق کیا گیا تھا جس کے لیے اب باقاعدہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔104 رکنی ایوان میں سینیٹرز کی موجودہ تعداد 103 ہے اور چیئرمین کی نشست کے لیے 53 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

گزشتہ روز اے پی سی میں شریک جماعتوں کے سینیٹرز کی مجموعی تعداد 60 ہے اس لیے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حزب اختلاف چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

(323 بار دیکھا گیا)

تبصرے