Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 21  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

راناثناء اللہ پر کیس کی سزا موت ہے،آ صف زرداری

ویب ڈیسک بدھ 03 جولائی 2019
راناثناء اللہ پر کیس کی سزا موت ہے،آ صف زرداری

اسلام آباد… سابق صدر آ صف علی زرداری نے کہاہے کہ ایک اعلیٰ شخصیت کیخلاف برطانیہ اور امریکا میں تحقیقات ہورہی ہے، جب ہماری حکومت آ ئے گی تو نیب اس کیس کا نوٹس لے گا، میرے انٹرویو میں یہ ہی تو اصل بات تھی،فی الحال اس حکومت کو طاقتور قوت کی سپورٹ ہے، عمران خان بونگا ہے،اسکی بات سننے کا میرے پاس وقت نہیں۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آ صف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں اور میڈیا کو کمزور لوگ قابو کرتے ہیں، یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ آ صف زرداری نے رانا ثناء اللہ خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا ء اللہ خان کے ساتھ جو ہوا وہ ظلم ہے ، اس کی مذمت کرتا ہوں، رانا ثناء اللہ پر لگایا جانے والا الزام بڑا بھونڈا ہے، کیا رانا ثناء اللہ اپنی گاڑی میں منشیات لے کر جا رہے تھے؟ مجھ پر بھی ایسا ہی کیس بنایا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں : خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش

مجھے منشیات کیس سے نکلنے میں 5سال لگ گئے، میرے کیس میں برآ مدگی کوئی نہیں تھی، اس کیس میں ڈالی گئی ہے، میرے کیس کی بھی سزا موت تھی اور راناثناء اللہ پر بھی بنائے گئے کیس کی سزا موت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے میری گرفتاری لی نہیں میں نے گرفتاری دی ہے، یہ گرفتاریاں ہوتی رہیں گی ہم مقابلہ کریں گے، گرفتاری دے کر بھی ہم مقابلہ کر رہے ہیں۔

(203 بار دیکھا گیا)

تبصرے