Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 11 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایران نے اسرائیل کو تباہ کرنیکی دھمکی دے دی

قومی نیوز منگل 02 جولائی 2019
ایران نے اسرائیل کو تباہ کرنیکی دھمکی دے دی

تہران … ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والا جوہری معاہدے خطرے میں پڑگیا ہے، ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تہران نے یورینیم کی افزودگی کی 2015 کے جوہری معاہدے میں طے کی گئی 300 کلوگرام کی حد پار کرلی ہے، دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ مجتبیٰ زولنور کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو وہ آ دھے گھنٹے کے اندر اندر اسرائیل کو تباہ کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک افعان میچ میں تشدد ، برطانیہ کی مذمت

آ رانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی کے دبائو میں نہیں آ ئے گا لیکن اگر واشنگٹن حکام عزت سے پیش آ تے ہیں تو اس کے رد عمل میں ایسے ہی جذبات کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے اپنی رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کے انسپکٹرز نے حال ہی میں ایران کے کم حساس یورینیم کے ذخیرے کا وزن کیا۔

(672 بار دیکھا گیا)

تبصرے