Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 17 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کولمبیا میں گدھوں کا مقابلہ حسن

قومی نیوز منگل 02 جولائی 2019
کولمبیا میں گدھوں کا مقابلہ حسن

کراچی … جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں گدھوں کے مقابلہ حسن کا فیسٹیول منعقد ہوا، مالکان اپنے گدھوں کو ماڈلز اور ہیروز کی طرح سجا کر لائے تھے، فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جبکہ سب سے حسین گدھے کو بادشاہ اور سب سے حسین گدھی کو ملکہ کا تاج پہنایا گیا، سب سے خوبصورت گدھوں کے مالکان کو انعامات دیے گئے۔

گدھوں کا فیسٹیول ہر سال کیریبین ساحلی علاقے سین اینتیرو میں منعقد ہوتا ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مونی گیورا کے میئر انکیسار پارا نے بتایا کہ اس طرح کے فیسٹیولز سے دیہاتی علاقوں میں کسانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ان کا سب سے اہم کام گدھے پالنا ہوتا ہے اور ہمیں ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان امریکا مذاکرات کا چھٹا دور شروع
اس فیسٹیول کا آغاز بیسویں صدی کے ابتداء میں ہوا تھا تاہم اس وقت یہ ایک مختلف نوعیت کا میلہ ہوتا تھا جسے ایک مذہبی رسم کے طور پر منایا جاتا تھا۔

(202 بار دیکھا گیا)

تبصرے