Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 23 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ

قومی نیوز پیر 01 جولائی 2019
ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ

کراچی… اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے اداکارہ ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کی تلقین کردی۔یاسر حسین نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ سوال کریں مگر ایسے نہیں کہ میں ہی پھنس جاؤں جس پر ایک صارف نے فوری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ بہترین اداکارہ کے لیے اقراء اور ماہرہ خان میں سے کس اداکارہ کا انتخاب کریں گے؟۔

صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین نے اقراء عزیز کو بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ اگر ماہرہ خان اداکاری سیکھ لیں تو پھر ماہرہ ہی بہترین اداکارہ ہوں گی۔یاسر حسین کے اس رد عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے شہری سہولتوں سے محروم ہیں

آ منہ نامی صارف نے کہا کہ یاسر حسین کو غیر ضروری باتوں سے اجتناب برتنے کی ضرورت ہے، ہر معاملے میں اس شخص کو مسئلے درپیش ہیں، در حقیقت یہ شہرت حاصل کرنے کے بے ہودہ طریقے ہیں۔حریم نامی صارف نے یاسر حسین کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں انتہائی بدتمیز قرار دیا۔

واضح رہے کہ یاسر حسین کچھ ماہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اس بار انہوں نے ماہرہ خان کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

(893 بار دیکھا گیا)

تبصرے