Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 23 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

فلم ’’باجی‘‘ پر بھرپور رش،ڈھائی کروڑ کا بزنس

وسیم خان پیر 01 جولائی 2019
فلم ’’باجی‘‘ پر بھرپور رش،ڈھائی کروڑ کا بزنس

کراچی … فلمسٹار میرا کی فلم ’’باجی‘‘ کی ٹیم کے ساتھ کراچی کے مختلف سینما گھروں کے دورے‘ شائقین کے ہمراہ فلم دیکھی‘ جمعہ اور ہفتہ کے برعکس اتوار کو حیرت انگیز طور پر فلم ’’باجی‘‘ کا بزنس ڈھائی کروڑ کا فگر کراس کرگیا۔

ابتدائی 2 روز کے بعد اتوار کو ملک بھر کے سینما گھروں میں فلم ’’باجی‘‘ نے بھرپور رش رہا اور تمام سینما گھر ہائوس فل گئے‘ بعض سینما گھروں نے اضافی شو بھی چلائے۔ اداکارہ میرا نے گزشتہ رات کیپری سینما پر فلم دیکھی اور شائقین سے فلم کی پسندیدگی کے حوالے سے بات چیت بھی کی، اس موقع پر اداکارہ آمنہ الیاس‘ فلمساز و ہدایت کار ثاقب ملک بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا، زرداری

میرا نے کہا کہ لوگوں نے میری فلم میں پرفارمنس کو خوب سراہا ہے جس کی مجھے بے حد خوشی ہے۔ ہدایتکار ثاقب ملک نے کہا کہ ابتدائی 2 روز کے بعد اتوار کے دن صورت حال بہتر ہوئی اور فلم نے بھرپور رش رہا۔ امید ہے کہ یہ فلم 5 کروڑ کا ایک کلوز کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

(1054 بار دیکھا گیا)

تبصرے