Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 18  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بلاول بھٹو کے خلاف قرارداد جمع

ویب ڈیسک اتوار 30 جون 2019
بلاول بھٹو کے خلاف قرارداد جمع

اسلام آباد …. پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے، بلاول بھٹو زرداری کا یہ اقدام اسپیکر قومی اسمبلی پر حملے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خان صاحب نئے انکل الطاف ہیں،بلاول بھٹو

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو ز اپنے الفاظ پر ایوان میں معافی مانگیں۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ کی منظوری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضیاء الحق اور پرویز مشرف دور کے اسپیکر موجودہ اسپیکر سے زیادہ غیر جانبدار تھے۔ اسمبلی میں ہمارے ارکان کو بولنے نہیں دیا جاتا۔

(166 بار دیکھا گیا)

تبصرے