Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مایوس افغانیوں کے پاکستانیوں پر حملے

ویب ڈیسک اتوار 30 جون 2019
مایوس افغانیوں کے پاکستانیوں پر حملے

لندن ( نیوز ڈیسک )ہیڈنگلے لیڈز میں ہفتے کوافغانستان کے خلاف پاکستان کی ڈرامائی جیت کے ساتھ ہی لیڈز کی سڑکوں پر جشن کا سماں تھا جبکہ مایوسی اور اشتعال کا شکار افغان شہریوں نے جشن منانے والے متعددپاکستانیوں پر حملے کرکے انہیں زخمی کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی گرین شرٹس میں ملبوس اور پرچم تھامے ہوئے پاکستانی مرد اور خواتین سڑکوں پر رقص کیا۔ایسا لگ رہا تھا کہ عید کا سماں ہے۔آتش بازی بھی کئی اور پٹاخے بھی چھوڑے گئے جیسے ہی پاکستان جیت کے قریب آیا اسٹیڈیم میںمشتعل افغانیوں کی جانب سے ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

افغان تماشائی ہار کو برداشت نہ کرسکے انہوں نے کئی پاکستانیوں کو زخمی کردیا، جبکہ پاکستانی تماشائی منظم انداز میں میچ دیکھ رہے تھے۔جیت کے بعد کئی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔جیسے ہی عماد وسیم نے وننگ اسٹروک کھیلا کئی پاکستانی میدان میں داخل ہوگئے انہیں کنٹرول کرنے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو مشکل پیش آئی۔میچ ختم ہونے کے بہت دیر بعد بھی پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

لیڈز اور بریڈ فورڈ میں جگہ جگہ مٹھائی تقسیم کی گئی۔مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔ہیڈنگلے میں ہر جانب پاکستانی موجود تھے جو لوگ اسٹیڈیم میں نہیں آئے تھے، انہوں نے بھی جیت کے جشن میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : 157 کھرب کا سونا ایمنسٹی اسکیم میں نظر انداز

دوسری طرف عماد وسیم نے جب افغانستان کے جشن کو ماتم میں بدل دیا تو متعدد افغان تماشائی بپھر گئے اور انہوں نے پاکستانیوں پر چڑھائی کردی اور متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ جشن کی تیاریوں میں مصروف افغان شائقین کے کیمپ میں صف ماتم بچھ گئی اور انہوں نے مشتعل ہوکر جشن منانے والے پاکستانیوں پر حملے شروع کردیئے۔

بپھرے پوئے افغانیوں کوہر جانب ’پاکستان زندہ باد‘ اور ’جیوے جیوے پاکستان‘ کے نعرے برداشت نہیں ہوئے اور انہوں نے اسٹڈیم سمیت سڑکوں پر جشن مناتے ہوئے پاکستانیوں پر تشدد کیا۔ دریں اثناوزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو افغانستان کے خلاف کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان کو بھی پاکستان اور بھارت کیخلاف عمدہ کھیل پرمبارکباد دیتاہوں۔دوسری طرف برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے بھی قومی ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی۔

دوسری طرف ہیڈنگلے لیڈز میں ہفتے کو پاکستان کی ڈرامائی جیت کے ہیرو عماد وسیم نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ میچ کے اتار چڑھاوکو دل پر نہ لیں۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ان سے پوچھا گیا کہ اتنے سنسنی خیز میچ میں شائقین کے دلوں کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور کسی کو دل کا دورہ بھی پڑسکتا ہے، کمزور دل والے میچ نہ دیکھیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ کھیل کو انجوائے کریں کھلاڑی انسان ہیں جو سو فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں کئی بار انہیں کامیابی مل جاتی اور کئی بار ناکامی لیکن وہ سو فیصد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تماشائی گراؤنڈ میں کشیدگی پیدا کرکے لڑائی جھگڑا نہ کریں۔ کھیل کو کھیل کی طرح لیا جائے۔ مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو اس میچ سے دل کا دورہ پڑ گیا، میری درخواست ہے کہ میچ انجوائے کریں، سب مسلمان ہیں، اس لئے لڑائی جھگڑے سے گریز کیا جائے،کھیل کو انجوائے کریں۔

(683 بار دیکھا گیا)

تبصرے