Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 16 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

رنجیت سنگھ برسی، 500 سکھ یاتری لاہورپہنچ گئے

قومی نیوز جمعه 28 جون 2019
رنجیت سنگھ برسی، 500 سکھ یاتری لاہورپہنچ گئے

لاہور…معروف سکھ حکمران وسکھ لیڈر مہاراجہ رنجیت سنگھ کی کل منعقد ہونیوالی برسی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے 500سکھ یاتریوں کا جتھہ لاہور پہنچ گیا۔جتھہ لیڈران کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارے لئے مقدس دھرتی ہے۔ہم یہاں امن و بھائی چارے کا پیغام لیکر آ ئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بابراعظم عالمی میڈیاکی شہ سرخیوں میں آگئے

سکھ یاتری 8 مختلف جتھوں وسربراہان کی نمائندگی میں پاکستان پہنچے جن میں دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی سردار رندھیر سنگھ ،انٹرنیشنل بھائی مردانہ سوسائٹی فیروز پور سردار بھلرگرجیت سنگھ ،یوپی سکھ فیڈریشن سردارجونت سکھ بگا ،کالڑا مشن کمیٹی سردار بھلوندر سنگھ، ایس جی پی سی گولڈن ٹیمپل سردار ہر پال سنگھ، ہریانہ پنجاب سردار ہرکیت سنگھ، یونائیڈا، کھلی داد، ہرکٹ سنگھ اورسردار سکھ جندرسنگھ کی سربراہی میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جتھہ کے پارٹی لیڈر سردار رندھیر سنگھ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ یاتریوں کو ویزہ کی فراہمی پر ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

(392 بار دیکھا گیا)

تبصرے