Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 22  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دبئی میں شاندارسرکاری استقبال، ٹوئٹر کے بانی حیران

ویب ڈیسک جمعرات 27 جون 2019
دبئی میں شاندارسرکاری استقبال، ٹوئٹر کے بانی حیران

دبئی… ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی متحدہ عرب امارات کے دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچے تو ان کا سرکاری سطح پر شاندار استقبال کیا گیا جس پر وہ حیر ان رہ گئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق دبئی ہوائی اڈے پر پہنچنے پرانہوں نے اپنا پاسپورٹ وصول کیا جس پر معزز مہمان کے ساتھ والہانہ محبت کے اظہار کے طور پر ٹوئٹر کے لوگو پرمشتمل خصوصی لیبل لگایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شریفوں نے کرپشن کی بنیاد رکھی، حکومت

بعد ازاں وہ تصویر ڈورسی نے ٹوئٹر پربھی پوسٹ کی۔ٹوئٹر کے لوگو سے متصل پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات کی طرف سے خیرمقدمی مہر بھی چسپاں کی گئی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس تصویر نے ہلچل پیدا کردی۔ اسے بڑے پیمانے پر شیئر اور پسند کیا گیا۔

بعد ازاں جیک ڈورسی نے حاکم دبئی کے نائب الشیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پرالشیخ محمد بن راشد کی ٹوئٹر پرپوسٹ کی گئی ٹویٹس پرمشتمل کتاب کا تحفہ پیش کیا گیا۔

(578 بار دیکھا گیا)

تبصرے