Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 08 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ناقابل شکست کوبدترین شکست، پاکستان نے جو کہا کر دکھایا

قومی نیوز جمعرات 27 جون 2019
ناقابل شکست کوبدترین شکست، پاکستان نے جو کہا کر دکھایا

برمنگھم (قومی اخبارنیوز)ورلڈ کپ میں تیسری کامیابی سمیٹ کر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر آ گیا‘بنگلا دیش بہتر رن ریٹ کے سبب پانچویں نمبر پر ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں گزشتہ روز اپنا انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلا جس میں اس نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

شاہین آ فریدی کی تباہ کن بالنگ‘بابر اعظم فتح گر سینچری پر مین آ ف دی میچ قرار دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : آ سٹریلیا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی یہ پہلی سنچری ہے ، جب کہ 1987کے بعد ورلڈ کپ میں کسی بھی نان اوپننگ پاکستانی بیٹسمین کی بھی یہ پہلی سنچری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ زبردست کم بیک پر قومی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد، شاندار کارکردگی پر بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین کو خصوصی مبارک،

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے فوکس ہیں

بابر اعظم 101بنا کر ناقابل شکست جبکہ حارث سہیل68رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا تاہم 5 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر نے مارٹن گپٹل کو بولڈ کردیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے دوسرے اوپنر کولن منرو کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ جرسیاں پاکستان میں تیا ر ہونیکا انکشاف

شاہین آفریدی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اورچوتھے نمبر پر آنے والے راس ٹیلر کو بھی صرف 3 رنز پر آئوٹ کردیا

شاہین کی گیند پر سرفراز نے راس ٹیلر کا زبردست کیچ لیا جب کہ کچھ ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے ٹام لیتھم کی وکٹ بھی حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستانی بولرز کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور 41 رنز بنائے تاہم وہ شاداب خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔

بعد ازاں جیمز نیشان اور کولن گرینڈ ہوم نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس کے سبب نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں پر 237 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

دونوں آل رائونڈرز نے نہ صرف اپنی نصف سنچریاں سکور کیں بلکہ جیمز نیشان نے کیریئر کی بہترین اننگز بھی کھیلی

یہ بھی پڑھیں : بھارت سے شکست کے بعد خودکشی کا سوچا تھا، مکی آ رتھر

قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جب کہ محمد عامر اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پاکستان کوگزشتہ روز کا میچ ہر صورت میں جیتناتھا۔

پاکستان کی اننگز میں فخر زمان9 ،امام الحق19 ،محمد حفیظ 32اور حارث سہیل68 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

(504 بار دیکھا گیا)

تبصرے